ڈیرہ‘ چیک پوسٹ پر سو مردہ مرغیاں برآمد‘ 40 ہزار جرمانہ

ڈیرہ‘ چیک پوسٹ پر سو مردہ مرغیاں برآمد‘ 40 ہزار جرمانہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ )محکمہ فوڈ ڈیرہ اسماعیل خان نے پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان گاڑی کے ذریعے آنے والی پندرہ سومردہ مرغیاں سی آربی سی چیک پوسٹ چہکان پرناکہ بندی کے دوران برآمدکرلیں ‘40ہزارروپے جرمانہ عائد کردیاگیا‘مردہ مرغیوں کوتلف کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرنذیر الرحمان وزیرکی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ فوڈکنٹرولرچوہدری خلیق الرحمان کی قیادت میں انسپکٹرجنید احمد گنڈہ پوراورمحکمہ فوڈکی ٹیم نے ٹانک روڈ پرچہکان کے قریب سی آربی سی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران چیک پوسٹ پر موجود پولیس عملہ کی مددسے داجل سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے ڈالہ کوروکاگیا۔ ڈالے میں 1500مردہ مرغیاں موجودتھیں جوڈیرہ اسماعیل خان پہنچائی جانی تھیں۔ محکمہ فوڈ کے عملہ نے مردہ مرغیوں کولانے والے افرادپر40ہزارروپے کاجرمانہ عائد کیااورمردہ مرغیوں کوتلف کردیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنذیرالرحمان وزیرنے میڈیاکو بتایاکہ حکومت نے پہلے ہی دکانوں پرذبح شدہ مرغیو ں کی فروخت پر پابندی عائدکررکھی ہے اوردکانداروں کو پابندبنایاہے کہ گاہک کی موجودگی میں مرغیوں کو ذبح کرکے ان کو فروخت کیاجائے ۔ مردہ مرغیوں کوکسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گے اورکسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...