شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواحی گاؤں لیلونئی میں آتشزدگی

شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواحی گاؤں لیلونئی میں آتشزدگی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواحی گاؤں لیلونئی میں اتشزدگی۔ایک مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا۔گھر میں موجود سامان،نقدی اور زیورات جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل۔ لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔متاثرین کی وضاحت۔ آگ بجھانے میں گاؤں لیلونئی کے لوگوں نے بروقت مدد کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے پہاڑکے دامن میں واقع گاؤں لیلونئی نوے کلے میں معروف تاجر رہنماء محمدکلام کے رہائشی گھر میں اچانک آ گ بھڑک اٹھی ،جس پر مقامی لوگوں ،میونسپل ایڈمنسٹریشن ، تھانہ الپوری پولیس کے اہلکار گھر میں لگی آگ بجھانے پہنچ گئے ،روڈ کی رسائی ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ بروقت موقع پر پہنچ گئے۔سلگتے ہوئے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے ساتھ ہی دو منزلہ مکان کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طورپر سامان سمیت خاکستر ہوگیا جبکہ اس کے نزدیک دو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ متاثرین کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔اتشزدگی واقعے کی رپورٹ تھانہ الپوری میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ادھر متاثرین نے حکومت خیبر پختونخوا ، پی ڈی ایم اے سے مالی مدد کرنے کااپیل کردیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...