عون عباس بپی کی ضلعی افسروں ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سے ملاقات ‘ مختلف تجاویز پر غور

عون عباس بپی کی ضلعی افسروں ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سے ملاقات ‘ مختلف تجاویز پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر ) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ریجنل دفتر ملتان میں جنوبی پنجاب میں تعینات ضلعی افسران و اسٹنٹ ڈائریکٹرنے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مستحق(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

افراد کی پاکستان بیت المال تک رسائی کو آسان، انکی بروقت داد رسی کے لئے ضلعی دفاتر کی اہمیت اور کردار کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی و ریجنل دفاتر پاکستان بیت المال کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ان سب کی باہمی تعاون، تجاویز اور بہترین کارکردگی سے ہی ادارہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ مستحق سائیلین کی داد رسی کو آسان، بروقت اور ممکن بنایا جاسکتا ہے، اس موقع پر افسران نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کو فیلڈ میں درپیش مسائل، مشکلات اور سروس سٹرکچر سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے مسائل کے جلد حل کے ساتھ ساتھ ضلعی دفاتر کو مضبوط کرنے اور انکی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔