صنعتوں کا فروغ اور بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے :عبدالکریم

صنعتوں کا فروغ اور بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے :عبدالکریم

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں صنعتوں کے فروغ اوربیروزگاری کے خاتمے کے لیے عزم کررکھاہے ۔مشکلات اورمسائل کے باوجودپی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا صرف8ماہ کے دوران صوبے میں صنعتوں کے فروغ اوربیروزگاری کے خاتمے کے لیے تین ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے ۔ کوہاٹ میں خیبرآئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے جس کی پیداوار20ہزاربیرل آئل ہوگی اورپانچ سے سات ہزارنوجوانوں کوروزگارملے گا۔ کرک میں 80سے90ارب روپے کے سرمایے سے آئل ریفائنری تعمیر ہورہی ہے اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان اورہری پور وغیرہ میں بھی بڑی بڑی کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جس سے بیروزگاری کا خاتمہ اورعلاقے میں خوشحالی آئے گی۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کشتی میں کرپشن کے سوراخ پر ہاتھ رکھ دیاہے جس کو مکمل بندکیاجائے گا۔ نوجوان دلبرداشتہ نہ ہوں ملک میں اندھیرے ختم ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیاکے نمائندوں سے مقامی ہوٹل میں ملاقات اورٹانک روڈ پرموجودانڈسٹریل سٹیٹ کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلع نائب ناظم سرداراسماعیل بلوچ اورآئی ایس ایف گومل یونیورسٹی کے وفد نے بھی ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر صنعتی زون قائم ہونے سے خیبر پختونخوا براہ راست مڈل ایسٹ کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔ انڈسٹریل سٹیٹ ڈیراسماعیل خان میں جن لوگوں نے پلاٹوں پر کام شروع نہیں کیاان پلاٹوں کی الاٹمنٹ کوکینسل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال گریویٹی کینال منصوبے کے لیے دو غیر ملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے جس سے 6لاکھ ایکڑ بنجر زمینیں سیراب ہونگی ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ملک کوصرف تین خاندانوں سے خطرہ ہے جنہوں نے کرپشن کی ہے اب ان کو جواب دیناہے ۔ مقامی صنعتکارکراچی ،پشاوراورلاہورمیں سرمایہ کاری کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سرمایہ کاری کریں ۔ جنوبی وشمالی وزیرستان میں بھی چھپے ذخائرسے فائدہ اٹھائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...