اساتذہ کی عارضی اٹیچمنٹ ڈیوٹیاں فوری ختم کرنے کا حکم

اساتذہ کی عارضی اٹیچمنٹ ڈیوٹیاں فوری ختم کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن ملتان نے اساتذہ کی عارضی اٹیچمنٹ ڈیوٹیاں فوری ختم کرنے کا حکم جاری کردیا، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ اساتذہ اپنی تعیناتی کی جگہ پر ڈیوٹیاں نہیں کررہے ہیں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

بلکہ ابھی تک عارضی اٹیچمنٹ کی جگہ پر کام کررہے ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے فوری طور پر اپنی اصل جگہ پر رپورٹ کریں اور عارضی ڈیوٹیاں ختم کریں وگرنہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...