آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے انتخابات مکمل

آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے انتخابات مکمل

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے انتخابات مکمل ہوگئے۔عبدالکبیرخان صدر جبکہ توراباز خان جنرل سیکرٹری منتخب ۔آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی بخت افسر ریٹائرڈ ای ڈی او تعلیم شانگلہ سرپرست اعلیٰ الپوری میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی ۔ اجلاس میں پنشنرز کا چناؤ عمل میں لایا گیا ۔اجلاس میں کثرت رائے سے سابق ہیڈ ماسٹرعبدالکبیرخان کو صدر جبکہ تورہ بازخان ایس ای ٹی کو جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے۔دیگر عہدوں پرسینئر نائب صدر روزی خان پی ایس ٹی پورن، نائب صدرشاہ پور سجانی گل ایس سی ٹی، نائب صدربشام سیدالبشرپی ایس ٹی ، نائب صدرچکیسرزمان خان پی ایس ٹی ، نائب صدر مارتونگ حاجی امانی ملکپی ایس ٹی، نائب صدرمخوزی پورن ر وشن خان ڈی ڈی او،ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی فیاض خانپی ایس ٹی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد زمان سابق فارسٹر،رابطہ سیکرٹری صاحب زادہ پی ایس ٹی شاہ پور، جوائنٹ سیکرٹری حسن زیب ہیڈ ماسٹرتتوالان۔سیکرٹری اطلاعات محمدیونس فارسٹر،فنانس سیکرٹری رشید احمدسپرٹینڈنٹ نادرا جبکہ فضل تواب ڈی ایم ڈھیری اولندرکو آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ منتخب کابینہ تین سال کیلئے ہوگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی بخت افسر نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کے چالیس بہاریں وطن عزیزکی خدمت میں گزاریں ۔حکومت پنشنرز کی جائز مطالبات حل کرے،ال پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا یہ عظیم الشان اجتماع حکومت وقت سے پورزور مطالبہ کرتا ہے کہ موجودہ ہوشربا مہنگائی کے پیش نظر پنشن میں کم از کم بیس فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ وطن عزیز کے ان بزرگ شہریوں کی معاشی مشکلات میں کمی آسکے اس کے علاوہ میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ادویات کی قیمتوں میں دوسوفیصد اضافہ ہوا ہے اور موجودہ قلیل میڈیکل الاؤنس میں علاج معالجہ قطعی ناممکن ہے ۔یہ اجتماع حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ ضلع شانگلہ میں موجود خالی پوسٹوں پر بلا تاخیر بھرتی عمل میں لائی جا ئے اور پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے مختص کوٹہ میں بھرتی کو یقینی بنایاجائے نیز باہر کے اضلاع سے جن افراد کو ضلع شانگلہ میں درجہ چہارم پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر ضلع شانگلہ سے نکال باہر کردیاجائے تاکہ ضلع شانگلہ کی غریب عوام کی حق تلفی کا اذالہ ہو جائے۔اجلاس سے محمدیونس ،صدر عبد الکبیر خان ، تورابازخان ، صاحب زادہ ، روزی خان ،زمان خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...