چارسدہ میں شہید عالمزیب عمرزئی کی برسی 19 اپریل کو ہو گی

چارسدہ میں شہید عالمزیب عمرزئی کی برسی 19 اپریل کو ہو گی

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے شہید ایم پی اے عالمزیب عمر زئی کی برسی 19اپریل کو پورے جوش و خروش سے منایا جائیگا۔ برسی کے موقع پر تاریخی جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ ۔ جلسہ سے آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ سمیت دیگر رہنماء خطاب کر ینگے ۔ ضلع بھر میں برسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ ارشد خان عمر زئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ارشد خان عمرزئی اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماہ خورشید خان عمرزئی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو سابق رکن صوبائی اسمبلی عالمزیب شہید کی نویں برسی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کیلئے ضلع بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسی میں خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے پارٹی عہدیداران بھی شرکت کرینگے ۔ جلسہ سے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیر پاؤ ، مرکزی جنرل سیکرٹری انسیہ زیب طاہر خیلی اور صوبائی چےئرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید عالمزیب عمرزئی عوامی خدمت کے پاداش میں بے دردی سے قتل کئے گئے مگر عوام کے دلوں سے شہید کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی ۔ شہید عالمزیب نے ایم پی اے کی حیثیت سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور ہمیشہ غریب اور محنت کشوں کے حق کیلئے آواز اٹھائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 19 اپریل کو عالمزیب شہید کی روح کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائیگی اور نماز جمعہ کے بعد تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...