ووٹ کے اندراج اور منتقلی کی تاریخ میں ایک بار 30 مئی تک توسیع

ووٹ کے اندراج اور منتقلی کی تاریخ میں ایک بار 30 مئی تک توسیع

پشاور (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی تیاری اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 27 کی تحت ووٹ کی مستقل اور موجودہ پتے پر منتقلی کے بارے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دیر اپر عنایت الرحمان نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سال بلوچستان, خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر, ملک بھر میں جاری انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی میں فارم نمبر 21 برائے اندراج و منتقلی ووٹ جمع کروانے کی تاریخ میں 30 مئی 2019 تک توسیع کردی ہے اب فارم برائے اندراج و منتقلی ووٹ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر اور ضلع دیر اپر میں مختلیف مقامات پر قائم مراکز برائے وصولی فارم / دفاتر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں 30 مئی 2019 تک جمع کروائے جاسکتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں ایسے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ جن کے ووٹ شناختی کارڈ پر درج پتوں کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہے تو اسے 30 مئی 2019 شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کروالیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...