احمد علی دریشک کا سخی سرور کا دورہ‘ ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات ‘ سہولیات کا جائزہ

احمد علی دریشک کا سخی سرور کا دورہ‘ ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات ‘ سہولیات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخی سرور(نامہ نگار) چیف آف دریشک ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے سخی سرور کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر احمد علی دریشک نے سول ہسپتال کا محکمہ ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ معائنہ کیا ۔بارہ کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ یشن ہونے پر نئی عمارت اور سہولیات بارے میں ایم پی اے کو بریف کیا گیا ۔احمد علی دریشک نے پیدل شہر کی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چیف آف دریشک سردار احمد علی خان دریشک نے سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی پر سول ہسپتال سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے عمارت کا مکمل تفصیلی معائنہ کیا ۔مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے سہولیات بارے میں استفسار کیا ۔محکمہ ہیلتھ کے افسران نے ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک کو سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منظور کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سول ہسپتال سخی سرور کے لیے بارہ کروڑ اسی لاکھ روپے کے جو فنڈز جاری کیے گے ہیں ۔ان میں نئی عمارت اور سہولیات کی فراہمی بارے احمد علی دریشک کو آگاہ کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سخی سرور کا دورہ کیا ہے۔سول ہسپتال کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپ گریڈیشن کے منظور ی دیتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور پنجاب پولیس تھانہ سخی سرور اور تھانہ بارڈر ملٹری پولیس کا وزٹ کرتے ہوئے پولیس اور بی ایم پی افسران سے میٹنگ کی ۔جبکہ احمد علی دریشک نے شہر کا پیدل وزٹ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔احمد علی دریشک نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو مکمل بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔عوام کے مسائل کے لیے ہر وقت موجود ہوں ۔خودکو سردار نہیں عوام کا خادم سمجھتا ہوں ۔عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔