حکومت شہباز ‘ حمزہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ چوہدری محمد شفیق

حکومت شہباز ‘ حمزہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ چوہدری محمد شفیق

صادق آباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہبا ز شر یف کے گھرنیب کے بغیر سرچ وارنٹ چھاپے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ‘نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبو ت نہیں ملے جس کی وجہ حکومت بوکھلاکر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘شریف برادران کی ملک ‘عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں اب انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہا ہے انھوں نے کہاکہ شہبازشریف کے گھر نیب نے چھاپہ مارا ہے جس کے پیچھے کھڑی نا اہل حکومت نے گھٹیا پن اور سیاسی انتقام کی ایک نئی مثال قائم کی ہے موجودہ حکومت نے ظلم اور غنڈہ گردی کی انتہا کر رکھی ہے ملک کے 22کروڑ عوام میاں نوازشریف اور شہباز شریف کیساتھ ہیں ‘ شریف برادران نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ‘ملک سے مہنگائی ، بے روزگاری ، دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جنہیں اب ملک میں ترقیاتی کام کروانے کی سزا دی جارہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...