انٹرنیٹ پر بزنس ‘ ایف آئی اے کا نوٹس ‘ تحقیقات شروع ‘ جلد اہم انکشافات

انٹرنیٹ پر بزنس ‘ ایف آئی اے کا نوٹس ‘ تحقیقات شروع ‘ جلد اہم انکشافات

ملتان( وقائع نگار) انٹرنیٹ پر غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے شکنجہ سخت کرتے ہوا تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔اس حوالے سے ملتان اور فیصل آباد کے متعدد بزنس مینز کی ٹیکس تفصیلات آر ٹی او ملتان سے طلب کر لیں گئیں ہیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں بزنس مین محمد آصف،ثاقب افتخار،محمد فاروق، سلیم جاوید، میاں عثمان رفت اور محمد افاں رفت کے نام شامل(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ہیں۔جن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔جارہ نوٹس کے مطابق مذکورہ تمام افراد انٹرنیٹ پر بٹ کوائنز، ورچوئل کرنسی اور پونزی سکیم کی تجارت کرتے ہیں۔ایف آئی اے نے آر ٹی او ملتان سے مذکورہ تمام افراد کی 5 سالہ ٹیکس تفصیلات طلب کیں ہیں۔تفصیلات کے بعد مزید تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...