بدزبانی،بڑھکیں وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں،نیئر بخاری

بدزبانی،بڑھکیں وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں،نیئر بخاری

اسلام آباد (این این آئی) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا نہ سہی ملک کے اعلی ترین عہدے کا تو خیال رکھیں،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے کس منہ سے قانون کی بالادستی کا ذکر کررہے ہیں۔ ہفتہ کواپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ بدزبانی اور بڑھک بازی وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی عوامی سیاسی سرگرمیوں سے مخالفین ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جبر اور استبداد سے مقابلے سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جلد ہی زمین بوس ہونے والے ہے۔

نئیر بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...