مولانا فضل الرحمن کی سیاست مسترد ‘ اب نیا اتحاد بنائینگے ‘ مولانا اجمل قادری

مولانا فضل الرحمن کی سیاست مسترد ‘ اب نیا اتحاد بنائینگے ‘ مولانا اجمل قادری

  



ملتان (سٹی رپورٹر) جمیعت علماء اسلام (س ) کے سر پرست اعلی مولانا محمد اجمل قادری نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سربراہ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی نیب کی جانب سے اس طرح کی گرفتاری کو غیر دانشمندانہ ہے نیب کے قوانین کو از سرنو جائزہ لیکر بہتر انداز(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے نیب افسران کی تربیت پولیس اکیڈمی سہالہ کی بجائے بیرون ملک خاص طور پر ملائیشیا پولیس کے اداروں میں ہونی چاہیئے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نیب کا ترجمان بننے کی بھونڈی حرکت نہیں کرنی چاہیئے ان کی اس حرکت سے نیب کی خودمختاری کاتاثر مجروح ہو تا ہے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری نے فیصلہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دقیانوسی انداز سیاست کو مسترد کرتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل نیا قومی محاذ تشکیل دیا جائے گا محسوس یہ ہوتا ہے کہ عمران خان کی ناتجربہ کار ٹیم سے قوم کو آئندہ بجٹ کے بعد جان چھڑوانی پڑے گی بزدار سے نجات اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے آگے آنے سے قوم پھر نئی کھوئی ہوئی منزل اور سی پیک کے مقاصد حاصل کرے گی وزیر خارجہ کا کردار لائق تحسین مگر جہانگیر ترین کی کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے ملتان آمد پر خواجہ کالونی لکڑمنڈی روڈ جامع مسجد محمدی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر قاری بلال سعیدی، جہانزیب ایڈووکیٹ بھی موجود تھے مولانا اجمل قادری نے مزید کہا کہ پاکستان کو سنجیدہ سیاسی کردار کے حامل افراد کی قیادت کی ضرورت ہے اس وقت ملک جس انتہائی ناگفتہ صورتحال سے دوچار ہے وزیر خزانہ نے قوم کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کردیا ہے جس کی زندہ مثال آئے روز پٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کی وجہ سے قوم کی کمر توڑ دی گئی ہے اس وقت سالانہ ترقی کی شرح بھوٹان جیسے چھوٹے ملک سے بھی کم ہے کم از کم 7فی صد شرح نمو پر برقرار رہتے ہوئے ہندوستان اور دیگر ممالک سے مقابلہ کرسکتے ہیں اس کم ترین شرح ترقی سے معاملات مزید بگڑ جائیں گے روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 160تک پہنچ جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم سکی قیمت پر لائق قومی قیادت کو منظر سے ہٹانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے سابق وزیراعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بزدار سے نجات اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے آگے آنے سے قوم پھر نئی کھوئی ہوئی منزل اور سی پیک کے مقاصد حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سیاسی کردار اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کے آگے آنے سے سندھ میں قومی دھارے میں اپنی اہمیت کا احساس ہوتا رہے گا جس کی وجہ سے سندھ کے لوگ بے چینی اور اپنے آپ کو کمزور ترین سمجھنے کی کیفیت سے باہر آجائیں گے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فی الفور واپس لینا پڑے گا اس طرح کا انداز قومی سیاست میں نہیں چل سکتاانہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے فیصلوں کا احترام کیاجائے ایک سوال کے جواب میں مولانا اجمل قادری نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری غیر دانشمندانہ ہے اگر حمزہ شہباز کو شام کے وقت گرفتار کیا جاتا اور مسلم لیگی کارکنوں کو اس طرح سے جمع ہو کر مزاحمت کا موقع نہ دیا جاتا تو یہ دانشمندی ہو تی تاہم نیب کے قوانین کو از سر نو جائزہ لیکر بہتر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اجمل قادری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...