شادی تقریب میں سب انسپکٹر کی ساتھیوں سمیت غنڈہ گردی ‘ فائرنگ ‘ بچہ زخمی

شادی تقریب میں سب انسپکٹر کی ساتھیوں سمیت غنڈہ گردی ‘ فائرنگ ‘ بچہ زخمی

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود چک75پی کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں شریک تھانہ اقبال آباد میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالغفار اپنے6 ساتھیوں عبدالمالک، محمد طارق، مظہر علی، محمد اکمل اور دو نامعلوم کے ہمراہ شراب کے نشہ میں دھت ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی اور دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر فائر چلادیا جس کے نتیجہ میں 8سالہ کمسن محمد واصف زد میں آگیا اور اس کے پیٹ میں گولی لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا،(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود کمسن محمد واصف کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔ چچا علی ارشاد کی رپورٹ پر پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 7 ملزمان کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔چچا علی ارشاد نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالغفار انہیں صلح کرنے کا دباؤ ڈالتے ہوئے جھوتے مقدمات میں ملوث کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ پولیس تھانہ کوٹ سمابہ پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے کی بجائے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔

شادی تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...