روہیلا وانوالی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن فائرنگ ،2اسلحہ سمگلر گرفتار دو فرار

روہیلا وانوالی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن فائرنگ ،2اسلحہ سمگلر گرفتار ...

روہیلانوالی ( نامہ نگار ) تھانہ روہیلانوالی پولیس کو اطلاع ملی کی اسلحہ سمگلر تھانہ روہیلانوالی کے علاقے ڈیڈھ لعل میں مختلف جرائم پیشہ عناصر کو بھاری تعداد میں اسلحہ فروخت کرنے آٰئے ہوئے ہیں، پولیس نے اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی مجاہد گورائیہ کی نگرانی میں پولیس کی خصوصی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ٹیم سب انسپکٹر نواز، اے ایس آئی فلک شیر، اے ایس آئی یاسین، ہیڈ کنسٹیبلز اویس و شوکت، کنسٹیبلز ابراہیم، نعیم، منیر، اور نجیب اللہ پر تشکیل دیے کر علاقہ ڈیڈھ لعل میں ریڈ کیا، مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی حواس باختہ ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا ہی ساتھی یوسف زخمی ہو گیا، پولیس ٹیم نے بھی حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، پولیس ٹیم نے 2 اسلحہ سمگلروں یوسف اور عبدالعزیز کو موقع سے گرفتار کر لیا اور زخمی یوسف کو برائے طبی امداد ہسپتال داخل کرایا، جبکہ باقی 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس ٹیم نے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ جسمیں 2 عدد رائفلیں آٹومیٹک، 1 ریپیٹر معہ 20 کارتوس، 4 پستول، 6 عدد میگزین معہ 100 عدد ندہ روند بھی برامد کر لیئے، تھانہ روہیلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

اسلح سمگلر گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...