گومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایش ڈی کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

گومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایش ڈی کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلئے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے تعاون سے انٹری ٹیسٹ نوابز دہ اللہ نواز ہال سٹی کیمپس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان'کوارڈینیٹر گریجویٹ اسٹیڈیز 'پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین،کوارڈینیٹر سٹی کیمپس ،ریاض احمد بیٹنی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ایڈوائزر و ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبشلمنٹ 'وسیم خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹیڈیز 'پیر جنید سراجی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیشن بھی موجود تھے۔ ٹیسٹ میں 700طلبا وطالبات نے حصہ لیا ۔ان طلبا کے لئے ٹیسٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیاگیاتھا ۔انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے طلبا و طالبات کے انٹرویو اور نئی کلاسیں گومل یونیورسٹی ایڈمیشن آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہونگی۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبا کیلئے جنریٹرز کی سہولت بھی موجود تھی گومل یونیورسٹی نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے ۔ طلبا کے ساتھ آنیوالے ان کے والدین اور رشتہ داروں نے گومل یونیورسٹی انتظامیہ کے کاموں کو سراہا اور تسلی کا اظہار کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...