قومی کرکٹ ٹیم میں لوئر دیر کی نمائندگی عوام کیلئے فخر کی بات ہے‘ ڈی سی

قومی کرکٹ ٹیم میں لوئر دیر کی نمائندگی عوام کیلئے فخر کی بات ہے‘ ڈی سی

تالاش ( نمایندہ پاکستان ) ڈپٹی کمشنر لوئر دیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ لویر دیر سیاست،کھیل اور تعلیمی لحاظ سے مردم خیز ضلع ہے قومی کرکٹ ٹیم میں لویر دیر کی نمائندگی دیر کے عوام کے لئے فخر کی بات ہے دیر اور سوات کے عوام کی کلچر، زبان اور رسم رواج ایک ہی ہے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ کے تڑون شادی ہال میں دیر لویر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ سپورٹس لویر دیر کی تعاون سے باڈی بلڈنگ مقا بلوں کے اختتام پرایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی ارشاد خان نے بھی خطاب کیا جبکہ دوسروں کے علاوہ مشتاق علی ایڈوکیٹ، تھانے خان ،باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن لویر دیر کے صدر ملک تنویر، جنرل سیکرٹری محمد انعام بھی موجود تھے جبکہ باڈی بلڈنگ کے مقابلے مسٹر سنئیردیر2019عصمت اللہ میدان اور جونئیر مسٹر دیر ثا قب شہزاد نے جیت لیا ڈپٹی کمشنر دیر شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ کھیل کود صحت مند جسم کے لئے ضروری ہے جبکہ کھیلوں سے نوجوان نسل بے راہ روی اور منشیات سے بھی بچ جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن فساد سے گزرا ہے اوراب یہاں پر آمن قائم ہونے کے بعدکھیلوں کی سر گرمیاں عروج پر ہیں انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں بہت جلدسٹیڈیم بنا یا جائیگا جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے 1122کا بھی قیام عمل میں لا یا جارہا ہے انھوں نے نوجوانوں کو باڈی بلڈنگ اور ما ر شل آرٹ کے مواقع فراہم کرنے پر با ڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن لویر دیر کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...