صوابی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 جاں بحق 1 زخمی

صوابی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 جاں بحق 1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)مختلف علاقوں میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا قاسم ولد صابر شاہ سکنہ میاں کلے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے چچا اکرام اللہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ زوجہ صابر شاہ موقع پر جاں بحق جب کہ وہ خود زخمی ہو گیا ۔ وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی ہے دریں اثناء موضع تر لاندی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص ساقی محمد سکنہ آدینہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر کالو خان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے #