ملکی مسئال کا حل موجودہ حکومت کو چلتا کرنے ہی میں مضمر ہے :فضل الرحمٰن

ملکی مسئال کا حل موجودہ حکومت کو چلتا کرنے ہی میں مضمر ہے :فضل الرحمٰن

پنوعاقل(آن لائن ) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے حکومت کو مزید ٹائم دینا اسے تسلیم کرنے کے برابر ہے ، ہم تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں۔ گزشتہ روز پنوعاقل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا 8 ماہ میں تا ر یخی تباہی ہوئی موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا قرضہ لیا، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہیں، تجارتی خسارہ بڑہ رہا ہے، 10 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے، لوگوں کے مکانات گرائے گئے، 40 لاکھ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ گالی اور گولی کا اتحاد ہوگیا ہے، اس حکومت کا ہونا ہی ناجائز ہے، پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں اس کے بعد اسلام آباد جائیں گے، ہم فکس میچ تسلیم نہیں کرتے اور حکومت مخالف ہلچل میں آصف زرداری ہم سے کئی گنا زیادہ پیچھے ہیں۔ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے، حمزہ شریف کے گھر پر چھاپے سے انارکی پھیلے گی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن مشتعل ہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...