ڈیرہ‘ تیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 زخمی

ڈیرہ‘ تیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)مفتی محمود چوک کے قریب موٹرکاربے قابوہوکرسڑک کے کنارے کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت چارافرادزخمی ہوگئے ’ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کوطبی امدادکے بعدہسپتال منتقل کیاجب کہ گاڑی کوریکورکرکے مالکان کے حوالے کردیا۔ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزازمحمودکی جاری رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کی حدودمیں بنوں روڈ پر مفتی محمودچوک کے قریب موٹرکارنمبرR6932پشاورڈرائیور سے بے قابوہوکر سڑک کے کنارے کھائی میں اترگئی جس سے گاڑی میں سواررفعت نامی خاتون سمیت چارافرادطاہر،علی اورراحت بھٹی زخمی ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کے ایمرجنسی آفیسرعرفان اللہ مروت کی ہدایات پرریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ان کو ہسپتا ل منتقل کردیاجب کہ گاڑی کوریکورکرکے مالکان کے حوالے کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...