2 روزہ رنگارنگ جشن دیر فیملی فیسٹیول کا آغاز

2 روزہ رنگارنگ جشن دیر فیملی فیسٹیول کا آغاز

تیمرگرہ ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )موسم بہار کو خوش امد ید کہنے کیلئے لوئر دیر میں دیر سکاؤٹس کے گراؤنڈ میں دو روزہ رنگارنگ جشن دیر فیملی فسٹیول شروع ہوگیا جس میں دور دراز سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں لوئر دیر میں بے امنی پر قابو پانے کے بعد پہلی بار فیملی فسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے فیملوں کے ساتھ شریک ہیں ،دو روزہ فیملی فسٹیول کا افتتاح مہمان خصوصی جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل خالد سعید کے اہلیہ نے فتیہ کاٹ کر کیا ، جبکہ اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور فسٹیول کے ارگنائزر اور دیر خوئندے کے چیئرپرسن نعیمہ ناز بھی موجود تھے دو روزہ فسٹیول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں فوڈ،ہینڈی کرافٹ ، مقامی سطح پر تیار کے گئے ملبوسات ،فارسٹ، اور مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے اسٹالز شامل ہیں،قبل ازیں کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر نے لگے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فسٹیول کے ارگنائزر نعیمہ ناز اور الشیخ امجد علی بھی ہمراہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی ملاکنڈ کے بیگم نے کہا کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد زندگی کے بہاریں لوٹ ائیں ہیں،جس پر وہ فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اانہوں نے دیر سکاؤٹس کی جانب سے خواتین کے جشن دیر دو روزہ فسٹیول کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس میلہ نے لوئر دیر کے خواتین کو گھر کی دہلیز پر تفریح کے مواقع فراہم کردئے انہوں نے کہا کہ لوئر دیر کے خواتین اور طالبات دوسرے علاقوں کے خواتین اور طالبات سے صلاحیت ،عزم ،حوصلہ ،ہمت اور لگن کم نہیں انہوں نے کہا کہ لوئر دیر مکے عوام باہمت محب وطن اور مہمان نواز ہیں انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں پائیدار آمن قائم ہے اور ہم ازاد معاشرے میں سانسیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی آمن پسند ہے اور یہاں بدامنی پیدا کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،سٹالز کے معائنہ کے موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر کا کہنا تھا اسی طر ح فسٹیول کے انعقاد سے ایک طرف یہاں کی سیاحت کو فروغ ملے گا تو دوسری جانب مقامی طور تیار کردہ ملبوسات اور دیگر اشیاء کے مانگ میں اضافہ ہوگا جس سے مقامی افراد کے روزگاربہتر ہوجائیگی اسی طر ح پائیدار امن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ یہاں اکر یہاں کے خوبصورت مقامات اور خوبصورت موسم کا سیر کرسکتے ہیں .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...