پاکستان افغان پالیسی بدلے ورنہ امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری ناممکن :زلمے خلیل
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہاہے پاکستان افغانستان کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے،افغانستان، طالبان اورامریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے علاوہ پاک افغان حکومتیں بھی ایک معاہدہ کریں گی جس کے ذریعے پاکستان افغانستان میں مزید تخلیقی کرداراداکرسکے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلمے خلیل زادکاایک بیان میں مزیدکہنا تھا امریکہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں وسعت اسوقت تک نہیں آسکتی جب تک پاکستان افغانستان کے تعلق سے اپنی پا لیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا، ہم چاہتے ہیں افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک سمجھوتہ ہو جس سے امن قائم ہوسکے،پاکستان سے او ر زیادہ مثبت کردارکی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاپاکستان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتا ہے تو اسے افغانستان میں اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی،ورنہ تعلقات میں بہتری کا امکان نہیں۔
زلمے خیل زاد