پشاور میٹرو، ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، آزمائشی سروس بند

پشاور میٹرو، ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، آزمائشی سروس بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک) بی آر ٹی بسوں کی آزمائشی سروس چند روز بعد ہی عارضی طور پر بند کر دی گئی۔حیات آباد میں پیش آنے والے حادثے کے بعد بی آر ٹی کی آزمائشی سروس کو بند کر دیا گیا۔بی آر ٹی روٹ میں بس کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون فیز تھری چوک پر سڑک پار کر رہی تھی کہ بی آر ٹی بس کی زد میں آگئی۔ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی روٹ پر حادثے میں خاتون کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔خاتون کی شناخت لنبیٰ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چارسدہ کی تحصیل تنگی سے ہے۔