وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ،کابینہ اہم تعیناتیوں کی منظوری دے گی،اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کیلئے فرانس سے 94ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور پر زیرغور آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا ،اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ اور جینکو ون، ٹو، تھری کے سربراہان کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہوگی جبکہ سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری اور انفارمیشن کمیشن کے ارکان کی تنخواہ کا تعین بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کیلئے فرانس سے 94ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور پر زیرغور آئیں گے۔اجلاس میں عابد حسین، افروز عالم لہری نامی افراد کو یو اے ای، سعودی عرب کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ فارمیسی کی تعلیم کے اداروں کے الحاق اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی جائزہ لیا جائیگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔