ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے،وزیر اعلی سندھ

ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے،وزیر اعلی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے، ہمیں اپنی نئی نسل کو بھٹائی کے پیغام کو سمجھانا ہے، بچے چاہے کوئی زبان بولتے ہوں ان کو بھٹائی پڑھنا چاہئے۔ہفتہ کووزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں منعقدہ شاہ عبد اللطیف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں برداشت کم ہوتی جارہی ہے، شاہ عبدالطیف کا پیغام پڑھیں اور سمجھیں تو دلوں کی بات کریں، شاہ عبدالطیف کے چاہنے والے ان کے پیغام سے سیکھیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی زبان، ادب، ثقافت اور کلچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، بھٹائی میری روح میں ہیں، لیکن ان کے رسالے کا ٹھیک سے مطالعہ نہ کرسکا۔ حمید اخوند نے رسالے کی تعلیم کا وعدہ کیا لیکن پورا نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو بھٹائی کے پیغام کو سمجھانا ہے، بچے چاہے کوئی زبان بولتے ہوں ان کو بھٹائی پڑھنا چاہئے۔سیاسی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ وزیر اعظم نے جو 162 ارب کا وعدہ کیا وہ آپ کو دوں گا، میں سندھ حکومت کے فنڈز سے دوں گا، 162 ارب کہاں خرچ ہوں گے کسی ایک منصوبے کا بھی نہیں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خان صاحب سے کنٹینر چاہئے نہ ہی کھانا، تھر کی بجلی کے لیے ہم ایک ارب خرچ کر چکے ہیں۔ بجلی نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔ ہم تھر کی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے۔وزیر اعلی نے کہاکہ اسد عمر آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے جا رہے ہیں، بے نظیر کا وژن تھا تھر کول سے بجلی بنائی جائے۔ سندھ کے بجلی، گیس اور دیگر وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...