شعبان کا چاند نظر آگیا، شبِ برا ت 20اپریل کوہوگی

شعبان کا چاند نظر آگیا، شبِ برا ت 20اپریل کوہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1440 ؁ھ کا چاند نظرآگیا،اتوار7اپریل کویکم شعبان المعظم اور شبِ براء ت 20اپریل (ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب) کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل کمیٹی سے مولاناحافظ محمد سلفی ،قاری نذیراحمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی،قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے چیف میٹرولوجسٹ محکمۂ موسمیات عبدالرشید اور سپارکوسے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ راولپنڈی ، اسلام آباد ،کراچی، بہاولپور، ژوب ،بٹل ،کوہاٹ اور ملک کے مختلف علاقوں سے رویت کی کثیر شہادتیں موصول ہوئیں ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم شعبان1440 ؁ھ اتوار7اپریل کویکم شعبان المعظم اور شبِ براء ت 20اپریل (ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب) کو ہوگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...