فواد چوہدری وفاقی حکومت کے ترجمان ہیں یا نیب کے ؟ مر تضیٰ وہاب

فواد چوہدری وفاقی حکومت کے ترجمان ہیں یا نیب کے ؟ مر تضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان رینجرز سے متعلق غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر نشر کی جانے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے غیر ملکی خبر کو قطعی بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ میں بدستور اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے، رینجرز فرائض میں تبدیلی کا ذکر حقائق کے بالکل منافی اور صریحا بے بنیاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کے دستے کراچی سمیت سندھ بھر میں بنا کسی تبدیلی کے بدستور اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسی ہفتے رینجرز سندھ کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان رینجرز(سندھ)نے ایک وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر نشرکی جانے والی خبر جس میں پاکستان رینجرز سندھ کے صوبے بھر میں اندرونی سیکورٹی کے فرائض میں تبدیلی کا ذکر کیا گیا ہے حقائق کے قطعی منافی ہے۔

B

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...