سپیشل برانچ کے اہلکاروں سے مل کر انسانی سمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

سپیشل برانچ کے اہلکاروں سے مل کر انسانی سمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
سپیشل برانچ کے اہلکاروں سے مل کر انسانی سمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے لوگوں کوبنگلہ دیش بھجواتاتھا۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کے اہلکار بھی انسانی سمگلنگ میں ملوث نکلے، ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن سرکل نے کامیاب کارروائی کرکے ایک مفرور ملزم سلیمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سلیمان سپیشل برانچ اہلکاروں کے ذریعے انسانی سمگلنگ کا کام کرتا تھا، ملزم سپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے جعل سازی کرکے لوگوں کو بنگلہ دیش بھجواتا تھا۔اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کو ایئرپورٹ پرتعینات سپیشل برانچ کے افسران واہلکاروں کا مکمل تعاون حاصل تھا اورسپیشل برانچ اہلکار انسانی سمگلنگ میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے تھے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...