کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق

کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق
کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ ایک زخمی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں پیش آیا جس میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔خالد محمود درخشاں تھانے میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا اور وہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا جبکہ دوسرا جاں بحق ہونے والا شخص ایک راہ گیر بتایا جاتا ہے اور اس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولس ذرائع کا بتانا ہے کہ سفید رنگ کی ٹویوٹا ہائی لیکس میں سوار 2 افراد کی جانب سے یہ فائرنگ کی گئی ہے۔ایس پی کلفٹن کے مطابق عینی شاہد نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان نشے کی حالت میں تھے اور وہ گشت پر موجود اہلکاروں کے پہنچنے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس پی ساﺅتھ پیر محمد شاہ نے بتایاکہ ڈیفنس فائرنگ میں تینوں افرادکے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،ملزم نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہے ،ملزم شراب اورآئس کے نشے میں تھا،ملزمان نے نشے کی حالت میں فائرنگ کی،ایس پی ساﺅتھ نے کہا کہ ملزمان نے پہلے پولیس اہلکارکوٹارگٹ کیا،ملزمان سامنے آنے والے ہرشخص پرفائرنگ کررہے تھے،قریبی قونصلیٹ کے گارڈزنے ملزمان کوروکنے کی کوشش کی،پیر محمد شاہ نے کہا کہ گاڑی نفس خان کے نام سے رجسٹرڈتھی،گاڑی رجسٹریشن کے پتے پرچھاپے مارے ہیں،ایس پی ساﺅتھ نے کہا کہ گرفتارملزم پہلے بھی پولیس کومطوب تھا،ملزم نے 2018میں دشمنی پرایک شخص کوقتل کیا۔