8 اپریل پاکستان کی سیاسی قیادت کیلئے اہم ترین دن بن گیا

8 اپریل پاکستان کی سیاسی قیادت کیلئے اہم ترین دن بن گیا
8 اپریل پاکستان کی سیاسی قیادت کیلئے اہم ترین دن بن گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)8 اپریل پاکستان کی سیاسی قیادت کیلئے اہم ترین دن بن گیا، 8 اپریل کو سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے مقدمات کی سماعت ہو گی جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کا فیصلہ بھی 8 اپریل کو ہوگا،بانی ایم کیو ایم کیخلاف تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس بھی اسلام آباد میں ثبوت جمع کرنا شروع کرے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹھ اپریل کا دن پاکستان کی سیاسی قیادت کیلئے اہمیت اختیار کر گیا ہے، 8 اپریل کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے مقدمات کی احتساب عدالت میں سماعت ہو گی ،اسی روز لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا،گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور نیب کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

8 اپریل کے روز ہی ایم کیو ایم کے بانی کیخلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملہ کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس بھی اسلام آباد میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے گی،برطانوی پولیس کی ٹیم وزارت داخلہ کی درخواست پر پاکستان پہنچ گئی ہے،بانی ایم کیوایم کی نفرت انگیزکے کیس میں6 گواہ ہیں جن کا تعلق سندھ پولیس سے ہے،انٹرویوزکی بنیادپرتعین کیاجائیگاکہ بانی ایم کیوایم کی22اگست2016 کی تقریرنفرت انگیز تھی یا نہیں،ایف آئی اے نے گواہان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے آئی جی سندھ کوخط لکھ دیاہے،برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف درج ایف آئی آراوروڈیورکارڈنگ بھی مانگ لیا ہے،برطانوی ٹیم 8اپریل کوگواہوں کے انٹرویولے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...