لاہور، گلے پر ڈورپھرنے سے ایک اورنوجوان زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

لاہور، گلے پر ڈورپھرنے سے ایک اورنوجوان زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
لاہور، گلے پر ڈورپھرنے سے ایک اورنوجوان زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہو رمیں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک اور نوجوان زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈور گلے پر پھرنے کا واقعہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں حادثہ پیش آیا، 28 سالہ فرحان موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ قاتل ڈور اس کے گلے پر پھر گئی۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، غم سے نڈھال فرحان کے لواحقین نے حکومت سے پتنگ بازی پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیں اور پتنگ بازی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...