بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر شوہر کی فائرنگ، دونوں ہلاک

بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر شوہر کی فائرنگ، دونوں ہلاک
بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر شوہر کی فائرنگ، دونوں ہلاک

  


پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے متھرہ میں شوہر کی بیوی کے ہمراہ غیر مرد کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ سے دونوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ متھرہ کے علاقے سفید سنگ میں مزمل نامی شخص نے بیوی کے ہمراہ ایک غیر مرد کو دیکھ کر غیرت کے نام پر دونوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مقتولین کی شناخت گلنار اور حسن خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کو خاتون کے شوہر مزمل نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے۔ مقتولہ گلنار کے دیور کی رپورٹ پر تھانہ متھرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتول حسن خان کا تعلق چارسدہ کے گاوں بابڑہ سے ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...