تحریک دبئی چلی گئی، فوادچودھری

تحریک دبئی چلی گئی، فوادچودھری
تحریک دبئی چلی گئی، فوادچودھری

  


اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم سمجھ رہے تھے تحریک اسلام آباد آئے گی، تحریک تو دبئی نکل گئی۔بلاول بھٹو کی نجی دورہ پر دبئی روانگی کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ای سی ایل نہ ہوتا تو پیپلز پارٹی کی تحریک سائوتھ آف فرانس میں کامیاب ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دو روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس کے انچارج سریندر ولاسائی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور خالہ صنم بھٹو سے ملیں گے۔دو روز بعد بلاول بھٹو دبئی سے واپس وطن پہنچیں گےاور 10 اپریل کو اسلام کوٹ کے نزدیک تھرکول سے چلنے والے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔چیئرمین پی پی12 اپریل کو گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...