بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے ایک اوربڑا اعلان کر دیا ، کن لوگوں کو رہا کیا جارہا ہے ؟ جانئے

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے ایک اوربڑا اعلان کر دیا ...
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے ایک اوربڑا اعلان کر دیا ، کن لوگوں کو رہا کیا جارہا ہے ؟ جانئے

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیاہے کہ بھارت جارحیت کا ایک منصوبہ بنا رہاہے ، 16 سے 20 اپریل تک جارحیت کر سکتاہے جبکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا ایک اور نیا واقع بھی کروا سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ رواں ماہ بھارت کے 360 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، بھاری رویہ جارحانہ اور ہمارا مصالحانہ رہا ، ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے قیام کیلئے رہا کیا جبکہ اس کی رہائی کیلئے ہرگز کوئی دباﺅ نہیں تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ امریکانے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے پاس ایف 16 طیارے پورے ہیں،وہ ایک لاش،ایک جنازہ اورہسپتال میں ایک زخمی نہیں دکھا سکے ۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ پلوامہ واقعہ کے بعدبھارت نے پاکستان پرالزامات کی بوچھاڑکردی، پاکستان کشیدگی کم جبکہ بھارت بڑھاتا رہا ، بھارت نے جنگی جنون کوہوادی اورخطے کے استحکام کومتاثرکیا،مودی سرکارنے سیاسی مقاصدکیلئے خطے کے امن کوداوپرلگادیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...