چوہدری نثار بھی حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر میدان میں آ گئے ، حیران کن بات کہہ دی

چوہدری نثار بھی حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر میدان میں آ گئے ، ...
چوہدری نثار بھی حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر میدان میں آ گئے ، حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے نیب کی کوششوں پر تجزیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حمزہ شہباز والا معاملہ حکومت نے خود متنازع بنا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو خطرات ہیں ، حکومت اپنے آپ کو احتساب کے عمل سے مکمل طور پر الگ کرے ، نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ، اگر وہ آزادی سے کام کرنے دیتی تو آج یہ حالات نہیں ہوتے جبکہ احتساب کے سلسلے کو حکومت نے خود متنازع بنا دیاہے ، آپ سب کو چور اور ڈاکو سمجھتے ہیں احتساب ہونا چاہیے لیکن سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ ملک کو بہت سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے،ہم ان خطرات سے بے خبر ہیں، انہوں نے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں خدا کے واسطے غیر روایتی وزیراعظم بنیں،ذمہ داری عمران خان اور انکی ٹیم کی ہے قوم کو سہانے خواب نہ دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز والا معاملہ حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے

مزید :

قومی -