جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،سابق صدر آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے دو ہفتوں کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول ہو گیاجس میں 17 اپریل تک مہلت مانگی کئی ہے،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو مہلت دینے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔