وزیراعلیٰ پنجاب کامصنوعی مہنگائی پیدا کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب کامصنوعی مہنگائی پیدا کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم
وزیراعلیٰ پنجاب کامصنوعی مہنگائی پیدا کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کوہدایات جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کوہدایات جاری کردیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرزاپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اورمعیارپرنظررکھیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اتواربازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اورمعیارکوچیک کیاجائے۔