دیور نے بھابھی کی زندگی ختم کردی

دیور نے بھابھی کی زندگی ختم کردی
دیور نے بھابھی کی زندگی ختم کردی

  


شیخوپورہ (ویب ڈیسک)لاہور کے قریبی علاقے شیخوپورہ میں دیور نے اپنی بھابھی کو قتل کر دیا ہے ۔

نجی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق  طیبہ امین نامی نوجوان لڑکی کی چند ماہ قبل موضع ڈھامکے میں شادی ہو ئی تھی تاہم سسرال میں آتے ہی اس کی زندگی اجیرن ہو گئی کیونکہ اس کا شوہر اور دیور اکثر اوقات طیبہ کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔تاہم رات کے دو بجے کے قریب طیبہ کے دیور کاشف نے دو نامعلوم افراد کی مدد سے اپنی بھابھی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاہے اور کارروائی کی جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ


loading...