شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں،نفیسہ شاہ

شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ...
شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں،نفیسہ شاہ

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں،عمران خان سیاسی قیادت کوانتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں،مہنگائی کے مارے عوام کوجنگ سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں،عمران خان سیاسی قیادت کوانتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں،مہنگائی کے مارے عوام کوجنگ سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادرجوان بھارتی جارحیت کاجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی جارحیت ہوئی توقوم کاہرفردفوج کےساتھ کھڑاہوگا،نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ہرمحاذپرناکام ہے،ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،سلیکٹڈوزیراعظم ملک کوانتشارکی جانب دھکیل رہے ہیں،عمران خان قومی امورکے معاملات بھی پارلیمان سے خفیہ رکھ رہے ہیں،عمران خان قوم کو بتائیں کن شرائط پر قرضے لیے جارہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...