پاکستان نے 100 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا ، کراچی سے لاہور لانے کے سفری اخراجات کون اٹھائے گا ؟ حکومت نہیں بلکہ ۔۔

پاکستان نے 100 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا ، کراچی سے لاہور لانے کے سفری ...
پاکستان نے 100 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا ، کراچی سے لاہور لانے کے سفری اخراجات کون اٹھائے گا ؟ حکومت نہیں بلکہ ۔۔

  


اسلام آباد (ڈیل پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران 360 بھارتی قیدیوں کر رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے چند منٹ بعد ہی 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیاہے جنہیں کراچی سے لاہور پہنچایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور پہنچایا جائے گا جہاں انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ 260 مزید قیدیوں کو مختلف تاریخوں میں مرحلہ وار رہا کیاجا ئے گا ۔نجی ٹی وی اے آروائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بھارتی قیدیوں کے کراچی سے لاہور کے اخراجات ایدھی فاونڈیشن برداشت کرے گی ۔بھارتی قیدیوں کو کراچی کے کینٹ سٹیشن سے لاہور راونہ کیا جائے گا ۔رہا ہونے والے ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

مزید : قومی


loading...