وفاقی وزیر قانون وزیراعظم عمران خان کو لاقانیت پھلانے کے مشورے دے رہے ہیں ،مولابخش چانڈیو

وفاقی وزیر قانون وزیراعظم عمران خان کو لاقانیت پھلانے کے مشورے دے رہے ہیں ...
وفاقی وزیر قانون وزیراعظم عمران خان کو لاقانیت پھلانے کے مشورے دے رہے ہیں ،مولابخش چانڈیو

  


سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وفاقی وزیر قانون وزیراعظم عمران خان کو لاقانیت پھلانے کے مشورے دے رہے ہیں ،فروغ نسیم کے سندھ میں مداخلت کے مشورے سے انتشار پیداہواگا،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون ایم کیو ایم کی تباہی کا بدلہ پاکستان سے لیناچاہتے ہیں ،عمران خان کی حکومت مشرف حکومت کاتسلسل ہے،عمران خان کا ایم کیو ایم کے نظریات اپنانامشرف حکومت کے تسلسل کی دلیل ہے ،انہوں نے کہا کہ نااہل وزیروں کے مشوروں اورپالیسیوں نے حکومت کا خاتمہ کردیا۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت نے ملک کومعاشی اورسیاسی بحران سے دوچارکردیا،حکومت ملک کوانتشارکی طرف دھکیل رہی ہے،عمران خان پارلیمنٹ کواعتمادمیں لےکرمسائل کاحل نکالیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر


loading...