ورلڈ کپ ، فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے کتنے پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے ؟ پاکستان کے بیٹنگ کوچ نے اعلان کر دیا

ورلڈ کپ ، فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے کتنے پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے ؟ ...
ورلڈ کپ ، فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے کتنے پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے ؟ پاکستان کے بیٹنگ کوچ نے اعلان کر دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہاہے کہ سب کھلاڑیوں کو بتا دیا گیاہے کہ یویو ٹیسٹ میں 17.4 پوائنٹس لینا ہوں گے ، ورلڈ کپ کیلئے فٹنس کا بینچ مارک مقرر کر دیا ہے ۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو ہرانا ہمیشہ مشکل رہاہے ، کئی کھلاڑیوں کو آرا م دیا گیا جس سے نتائج بدترین نظر آئے ، محمد رضوان ٹاپ فور میں کھیلنے کیلئے بہت اچھا بیٹسمین ہے ، محمد رضوان کی وکٹوں کے درمیان دوڑ سب سے بہترین ہے ، حارث سہیل نے ثابت کیا کہ وہ کلاس پلیئر ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عابد علی کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا تھا اور مجھے سینچری کی توقع نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر کے انجوائے کرتاہوں ، کھلاڑی بھی کرتے ہوں گے ۔

مزید : کھیل


loading...