نیاپاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے،احسن اقبال

نیاپاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے،احسن اقبال
نیاپاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے،احسن اقبال

  


نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیاپاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے،بدقسمتی سے اس حکومت نے سب کچھ ختم کردیا،یہ حکومت بالکل اناڑی ہے،8ماہ میں ملک کاایکسیڈنٹ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نادارخواتین کوسلائی مشین تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پرعمران خان عوام کے دلوں میں نوازشریف ہیں،اگلے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،مسلم لیگ ن کے ہاتھوں ملک کی ترقی کاسفرانشااللہ دوبارہ شروع ہوگا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں جیلوں سے ڈراناچاہتاہے تو یہ بھول ہے،عمران خان مشرف سے بڑاڈکٹیٹر نہیں، خان صاحب اونچی پروازپرہیں ، زمین پر آجاناچاہیے،حکومت بہت تیزی پٹ رہی ہے اورناکام ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اوردوائیاں ملتی تھیں،غریب کےلئے علاج ناممکن بنادیاگیاہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پرشب خون ماراگیا،پنجاب کی حکومت کوراکٹ سے اتارکرگدھا گاڑی پربٹھادیاگیاہے،پنجاب کے عوام کودبانے کاسلسلہ بند نہ کیاگیاتوایسا سیاسی زلزلہ آئیگا جوسنبھالا نہ جائیگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /نارووال


loading...