بی آرٹی بس کے ساتھ ٹکر سے خاتون جاں بحق ، ڈرائیور کہاں ہیں ؟ پتا چل گیا

بی آرٹی بس کے ساتھ ٹکر سے خاتون جاں بحق ، ڈرائیور کہاں ہیں ؟ پتا چل گیا
بی آرٹی بس کے ساتھ ٹکر سے خاتون جاں بحق ، ڈرائیور کہاں ہیں ؟ پتا چل گیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میںآزمائشی سفر کے دوران بے آر ٹی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی خاتون لبنیٰ کے معاملے کا ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوٹس لے لیاہے اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پیش آنے والے حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حیات آباد سے گرفتار کر لیاہے ۔ڈرائیور کی شناخت انجینئر سنان کے نام سے ہوئی ہے ۔بی آر ٹی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت بھی ہو گئی ہے جس کا تعلق چارسدہ کی تحصیل تنگی سے تھا ۔ خاتون کو نماز جنازہ کے بعد سپر خاک کر دیا گیاہے جبکہ خاتون کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیاہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...