احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے بیٹسمین احمد شہزاد اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی کافی میمی ماضی میں شیئر ہوتی رہی ہیں جبکہ وہ سیلفیاں لینے کے شوق کے باعث بھی کافی شہرت رکھتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی ایک ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر احمد شہزاد صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ میں کم بیک کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لوہا منوایا تاہم اب عوام کو یہ بھی پتا چل چکا ہے کہ احمد شہزاد بہت اچھے تیراک بھی ہیں ۔ چند دن قبل بین الاقوامی شہر ت یافتہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹا گرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں وہ انتہائی ماہر انداز میں تیرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ پر بے حد پسند کی گئی اور ان کے فینز نے اسے خوب شیئر کیا ۔


اب یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ احمد شہزاد نے دراصل کرسٹیانو رونالڈو کو کاپی کیا ہے لیکن ہم اسے ’اتفاق ‘ضرور قرار دے سکتے ہیں کیونکہ احمد شہزاد نے بھی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو سے ملتی جلتی ایک سویمنگ کی ویڈیو بنا کر انسٹا گرام پر دو دن پہلے لگائی ہے ۔ تاہم دونوں ویڈیو میں سویمنگ کی جارہی  ہےتاہم فٹبالر اور کرکٹر کی ویڈیو میں سب سے بڑا حسن اتفاق اور دلچسپ بات ان کی ویڈیو کا ’عنوان ‘ ہے
چونکہ کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو ایک ہفتہ پہلے ویڈیو شیئر کی تھی اور انہوں نے اس کے ساتھ لکھا کہ ”اپنی تندرستی کیلئے سخت محنت کر رہاہوں “۔اب یہاں پر’ اتفاق‘ یہ ہوا کہ احمد شہزاد نے بھی اس جیسا ہی عنوان اپنی ویڈیو کے ساتھ بھی لکھا جس میں ان کا کہناتھا کہ ”سب سے زیادہ اہم چیز تندروستی ہے جس کیلئے سخت محنت کر رہاہوں ۔“


احمد شہزاد کو اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی کرنا پڑا ، ایک حسن نامی صارف کا کہناتھا کہ ” آپ کرسٹیانو رونالڈو کو کاپی کیوں کر رہے ہیں ؟۔سلمان نامی صارف نے احمد شہزاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے نام کے آگے رونالڈو لگا دیا کہا کہ ہم پر آپ ایک مہربانی کریں کہ ہمیں شرمندہ کرنا بند کریں اور اپنے جیسا ہی رہنے کی کوشش کریں ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -