لاہور،ایف آئی اے کا کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن،2 ملزم کروڑوں کی کرنسی سمیت گرفتار

لاہور،ایف آئی اے کا کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن،2 ...
لاہور،ایف آئی اے کا کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن،2 ملزم کروڑوں کی کرنسی سمیت گرفتار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے اوپن مارکیٹ میں ڈالرزاورپاونڈزکی غیرقانونی خریدوفروخت کیخلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 2 ملزموں کو کروڑوں روپے مالیت کے ڈالر اور پاکستانی کرنسی سمیت گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق 6 ٹیموں نے لاہور میں مختلف مقامات پر چھاپے ،کرنسی ایکسچینج ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالرزاور پاونڈزکی غیرقانونی خریدوفروخت کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا،ملزموں کے قبضے سے 3کروڑ86لاکھ مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمدہوئی ،ایف آئی اے نے ریکارڈقبضے میں لےکر2مقدمات درج کر لئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرکارپوریٹ کرائم ضیااسلام اورڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی چودھری اشفاق کی نگرانی میں آپریشن ہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...