بھارت میں جنسی زیادتی کے جرم میں قید کی سزا پوری ہونے پر شخص نے جیل سے باہر آتے ہی ایک اور لڑکی کا ریپ کر دیا اور پھر اسے ۔۔

بھارت میں جنسی زیادتی کے جرم میں قید کی سزا پوری ہونے پر شخص نے جیل سے باہر ...
بھارت میں جنسی زیادتی کے جرم میں قید کی سزا پوری ہونے پر شخص نے جیل سے باہر آتے ہی ایک اور لڑکی کا ریپ کر دیا اور پھر اسے ۔۔

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریپ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد رہا ہونے والے شخص نے جیل سے باہر آتے ہی ایک اور معصوم لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں ایک درندہ صفت شخص نے نو سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد اسے قتل کر دیا اور اس کی لاش باتھ روم میں رکھ کر فرار ہو گیا ،لڑکی کی لاش نہر نگر کے ایک عوامی باتھ میں پائی گئی ۔ پولیس کا کہناہے کہ جب مجرم کو تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ چھ ماہ قبل ریپ کے جرم میں سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے رہاہوا ہے ، اس شخص نے 2013 میں ایک پانچ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسے جیل سے اچھے رویے کی بنیاد پر جلد رہا کر دیا گیا ۔

ملزم کا نام دیوندرا ہے جس کی بچی کو لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے جس سے اس کی شناخت کویقینی بنایا گیا ہے ، ابتدائی طور پر اس نے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اس بچی کو وہاں چھوڑ کر چلا گیا تھا اسے نہیں پتا کہ اس کے جانے کے بعد بچی کے ساتھ کیا ہواتاہم بعد ازاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...