شریف خاندان کو این آر او نہ ملتا تو منی لانڈرنگ ختم ہوجاتی:وزیر اعظم

شریف خاندان کو این آر او نہ ملتا تو منی لانڈرنگ ختم ہوجاتی:وزیر اعظم
شریف خاندان کو این آر او نہ ملتا تو منی لانڈرنگ ختم ہوجاتی:وزیر اعظم

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پر ویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف خاندان کو این آر او دیا،شریف فیملی کواین آراونہ ملتاتومنی لانڈرنگ ختم ہوجاتی۔

تفصیلات مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاہے کہ پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف خاندان کو این آر او دیا،شریف فیملی کواین آراونہ ملتاتومنی لانڈرنگ ختم ہوجاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے تمام کیسزمیں حدیبیہ کیس کاماڈل استعمال کیاگیا، فرنٹ مینوں کے ذریعے پیسہ ملک سے باہربھیجااورواپس منگوایاگیا۔انہوں کے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس کی تمام تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے ، پچھلے دس سالوں میں لئے جانیوالے 60ارب ڈالر قرضے کا حساب لیا جانا چاہئے ، ان کی سیا ہ کاریوں کے نقصان سے ان لوگوں کوآگاہ کیا جائے جو آج مہنگائی اور قرضوں کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بے نامی قانون کے تحت جو قوائد اور رولز بنائے ہیں اس سے منی لانڈرنگ پر قابو پانے اور دوسروں کے نام پر جائیدادیں رکھنے کی حوصلہ شکنی میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...