قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی کارکردگی سے پریشان، دل کی بات زبان پر لے آئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹرائیک باﺅلر محمد عامر کی رفتار اور سوئنگ دونوں میں کمی آئی ہے اور ان کی وکٹوں کی شرح بھی کم ہو گئی ہے، جب ٹیم کا اسٹرائیک باﺅلر ہی وکٹیں نہ لے رہا ہو تو پریشانی ہوتی ہے۔
کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ 18 اپریل کو ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا اور گرین شرٹس بھرپور تیاری کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں ہر چیز واضح ہے اور پوری منصوبہ بندی کرکے بڑے مقابلے میں شامل ہوں گے۔