ڈالر کی مہنگائی کے خلاف حکومت کاایکشن، چھاپے مار کر اتنے ڈالر برآمد کرلیے کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

ڈالر کی مہنگائی کے خلاف حکومت کاایکشن، چھاپے مار کر اتنے ڈالر برآمد کرلیے کہ ...
ڈالر کی مہنگائی کے خلاف حکومت کاایکشن، چھاپے مار کر اتنے ڈالر برآمد کرلیے کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے لاہور میں 6 مقامات پر چھاپے مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ڈالرز برآمد کرلیے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ہفتہ کے روز حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔ حکومتی ہدایات پر عملدر آمد کرتے ہوئے ایف آئی اے پنجاب کے بینکنگ سرکل نے کارپوریٹ کرائم کو ایکشن کی ہدایت کی جس نے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حسن غلام غوث اور عمر ڈار کے ناموں سے ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزمان نے روپے کی قیمت گرانے کےلئے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی جس کے باعث مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہوئی۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی مختلف ٹیموں نے 6 مقامات پر چھاپے مارے اور ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد کروڑوں روپے مالیت کے ڈالرز برآمد کرلیے ۔

مزید : بزنس


loading...